آج سے 30 ستمبر تک اسلام آباد پختونخوا، آزاد کشمیر میں بارش کا امکان
اسلام آباد(اے پی پی،این این آئی)این ڈی ایم اے نے ملک کے بالائی علاقوں میں آ ج سے 30 ستمبر تک بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔
بالائی خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، آج اتوار سے مغربی ہواؤں کے نظام کی شدت میں اضافے کی توقع ہے۔ بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں اور برساتی ندی نالوں میں اچانک طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ حکام نے متعلقہ اداروں کو ممکنہ سیلاب اور دیگر موسمی خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments