سومنات کی دھمکیاں د ینے والے دشمن کے آلہ کار : احسن اقبال

سومنات کی دھمکیاں د ینے والے دشمن کے آلہ کار : احسن اقبال

نوجوانوں کو یونیورسٹیوں سے گھسیٹ کر سڑکوں پر نہیں کلاس رومز میں لاناہوگا عام آدمی اس قسم کی منفی سیاست ، منفی ہتھکنڈوں کی پشت پر نہیں:وفاقی وزیر پلاننگ

نارووال(خبر نگار)وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا کہ جس ملک کے اندر بدامنی، سیاسی بے یقینی ہوگی ،سیاسی انتشار ہوگا اور سڑکوں کے اوپر غل غپاڑا ہوگا آپ مجھے بتائیں وہاں کون سا بیرونی سرمایہ کار ہے جو ایک ڈالر کی بھی سرمایہ کاری کریگا،ہمیں پاکستان کے مستقبل کیلئے نوجوانوں کو یونیورسٹیوں سے گھسیٹ کر سڑکوں پہ نہیں لانا، انہیں کلاس رومز میں اور لیبارٹریوں میں جدید ہنر دینے ہیں۔ہمارا دشمن یہ چاہتا ہے جسے معرکہ حق میں ہم نے شکست دی ہے کہ وہ ہمارے امن کو ہمارے استحکام کو انتشار میں تبدیل کرے اسی لئے وہ دہشت گردی کی فنڈنگ کر رہا ہے تو ایک طرف تو وہ دہشت گردی کی جنگ ہے جسے ہم لڑ رہے ہیں، دوسری طرف سیاسی دہشت گردی شروع کر دی جائے جس کا مقصد یہ ہو کہ دارالخلافہ کو سومنات بنانے کی دھمکیاں دیں تو پھر آپ پاکستان کے دشمنوں کے آلہ کار بن رہے ہیں۔

عام آدمی یا پاکستان کے عوام اس قسم کی منفی سیاست ، منفی ہتھکنڈوں کی پشت پر نہیں۔پاکستان کے عوام چاہتے ہیں کہ پاکستان کو چلنے دو، آگے بڑھنے دو ۔نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ یہ معیشت جو مشکل سے سنبھلی ہے ایک دفعہ پھر خدانخواستہ بگڑنا شروع ہوگئی تو اس کی قیمت پی ٹی آئی کے لیڈر تو ادا نہیں کریں گے ، اس کی قیمت عام غریب آدمی ادا کرے گا، ہم نے ہمیشہ پی ٹی آئی اور تمام اپوزیشن کی جماعتوں کو کہا ہے کہ ایک جمہوری عمل کا تقاضہ ہوتا ہے آپ تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرتے ہیں ہمارے خلاف پی ٹی آئی کے دور میں بدترین انتقامی کارروائیاں ہوئی ہیں، میں نے بھی جیل کاٹی ہے ہمارے ہر لیڈر نے جھوٹے مقدموں میں جیلیں بھگتیں لیکن ہم نے اپنے مقدمے عدالتوں میں اور پارلیمنٹ کے اندر لڑے اور اس کے نتیجے میں اللہ تعالٰی نے ہمیں سرخرو کیا ۔پی ٹی آئی کے لیڈر اور بانی جو ہیں وہ سیاسی قیدی نہیں، ہم نے کسی ایم پی او کے تحت انہیں گرفتار نہیں کیا ہوا ،ہم نے کسی انتقامی آرڈر کے تحت انہیں حراست میں نہیں رکھا ہوا انہیں عدالت نے ایک مقدمے میں سزا دی ہے جس میں 190 ملین پاؤنڈ جو تقریباً 60 ارب روپے بنتے ہیں یہ جرم امریکا یا یورپ میں کوئی سیاستدان کرے میں آپ کو یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ساری عمر کسی کو شکل دکھانے کے قابل نہ رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...