قطر : ایل این جی سپلائی میں تعطل، پاکستان کو بھی نومبر سے پہلے نہیں ملے گی
اٹلی کی توانائی کمپنی ایڈیسن کو قطر سے 35ایل این جی کھیپ متاثر،اگلی دسمبر کے آغاز تک نہیں مل سکے گی قطری ایل این جی برآمدات میں اگست کے اختتام تک 96 فیصد کمی،پاکستان کو متبادل انتظامات کرنا پڑ سکتے
اسلام آباد (رائٹرز)قطر نے پاکستان سمیت اپنے بعض خریداروں کو مائع قدرتی گیس (ایل این جی)کی سپلائی میں تعطل کی مدت نومبر تک بڑھا دی ہے ، جبکہ اٹلی کی توانائی کمپنی ایڈیسن کو قطر سے اگلی ایل این جی کھیپ دسمبر کے آغاز تک نہیں مل سکے گی۔قطر انرجی نے خطے میں جاری جنگ اور آبنائے ہرمز سے گیس کی ترسیل متاثر ہونے کے باعث ہنگامی حالت کا اعلان کر رکھا ہے ۔ ایڈیسن کے مطابق قطر سے اس کی مجموعی طورپر ایل این جی کی 35 کھیپ متاثر ہوچکی ہیں۔رائٹرز کے مطابق قطر کی ایل این جی برآمدات میں اگست کے اختتام تک 96 فیصد کمی آچکی تھی۔ قطر دنیا کے بڑے ایل این جی برآمد کنندگان میں شامل ہے اور اس کی سپلائی میں کمی سے عالمی گیس مارکیٹ پر دباؤ بڑھ گیا ہے ۔پاکستان کیلئے قطر کی سپلائی میں تعطل خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ ملک اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے قطر سے ایل این جی درآمد کرتا ہے ۔ سردیوں سے قبل طویل تعطل کے باعث پاکستان کو متبادل ذرائع سے گیس کے انتظامات کرنا پڑ سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments