عدالتی خودکاری، جنوبی کوریا سے استفادہ کرینگے :چیف جسٹس

عدالتی خودکاری، جنوبی کوریا سے استفادہ کرینگے :چیف جسٹس

ادارہ جاتی روابط سے پاکستان میں عدالتی ڈیجیٹیلائزین کو تقویت مل سکتی:جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس سے جنوبی کوریا کے سفیر کی ملاقات، تعاون و عدلیہ کے درمیان ایم او یو پرگفتگو

اسلام آباد (اے پی پی) چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ جنوبی کوریا کی سپریم کورٹ کو عدالتی خودکاری اور ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے عدالتی انتظام کے شعبے میں وسیع تجربہ حاصل ہے جس سے قریبی ادارہ جاتی روابط کے ذریعے پاکستان میں عدالتی نظام کی خودکاری اور ڈیجیٹل انضمام کی جاری کوششوں کو مزید تقویت مل سکتی ہے ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے جنوبی کوریا کے سفیر ہان سونگ ہو نے ملاقات کی جس دوران دونوں ملکوں کی عدلیہ کے درمیان عدالتی خودکاری، ڈیجیٹل تبدیلی اور ٹیکنالوجی کے ذریعے انصاف کی فراہمی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور جنوبی کوریا کی عدلیہ کے درمیان مجوزہ مفاہمتی یادداشت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس پر چیف جسٹس پاکستان کے آئندہ دورہ سیول کے دوران دستخط متوقع ہیں، ایم او یو کے ذریعے عدالتی خودکاری، ڈیجیٹل تبدیلی اور ٹیکنالوجی کے ذریعے انصاف کی فراہمی سمیت مختلف شعبوں میں مستقل تعاون، باہمی تجربات اور معلومات کے تبادلے کیلئے منظم فریم ورک قائم ہوگا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...