پشاور ہائیکورٹ:9مئی کی فرانزک و نادرا رپورٹس کیخلاف درخواست خارج
پشاور (اے پی پی)پشاور ہائیکورٹ نے 9 مئی سے متعلق پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی اور نادرا کی رپورٹس کو غیر قانونی قرار دینے کیلئے دائر درخواست خارج کردی۔ جسٹس صاحبزادہ اسد اﷲنے سپیشل پراسیکیوٹر کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی ،فریقین کے وکلا نے دلائل دیئے ۔۔۔
سپیشل پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ اے ٹی سی میں 9 اور 10 مئی کے ریڈیو پاکستان حملہ کیس کی سماعت جاری ہے ، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی اور نادرا کی رپورٹس کی بنیاد پر وزیراعلیٰ پختونخوا، سابق وزرا اور دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ، جن ملزمان کو رپورٹس کی بنیاد پر نامزد کیا گیا ان کے نام چالان میں شامل نہیں تھے ۔ریڈیو پاکستان کے وکیل شبیر حسین نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان خود اس پراسس کو چیلنج نہیں کر رہے تو سپیشل پراسیکیوٹر کی جانب چیلنج کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔ دلائل مکمل ہونے پر ہائیکورٹ نے درخواست خارج کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments