بیانات نامکمل، پی ٹی آئی 26نومبر احتجاج کیس کا فیصلہ پھر موخر
ملزمان کے 342کے بیانات مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا جائیگا:عدالت ہائیکورٹ کی عادل بازئی، داوڑ کنڈی کے وکلا کو درخواست پر اعتراضات دورکرنیکی ہدایت
اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی کے 26نومبر احتجاج کے خلاف درج مقدمے میں تمام ملزمان کے بیانات زیر دفعہ 342 مکمل نہ ہونے کے باعث فیصلہ ایک بار پھر موخر کر دیا اور قرار دیا کہ تمام 9 ملزمان کے بیانات مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت آج تک ملتوی کر دی۔ علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے پی ٹی آئی کے ایم این ایز عادل بازئی اور داوڑ کنڈی کی ایم پی او گرفتار کے خلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کر دی۔اعتراضات کے ساتھ سماعت کے دوران عدالت نے وکلا کو ہدایت کی کہ آپ اعتراضات دور کر دیں کیس بدھ کیلئے رکھ رہا ہوں۔ وکلاء کی کیس منگل کو مقرر کی استدعا عدالت نے منظور کرلی۔ بیس ستمبر کو اسلام آباد سے ایم این ایز کی گرفتاری ہوئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments