بانی پی ٹی آئی کا حکم ملا تو دوبارہ وزیراعلیٰ بن سکتا ہوں:گنڈاپور
لانگ مارچ کیلئے خاص تیاری نہیں تھی، تاریخ تبدیلی سے پارٹی کمزورہوئی سہیل آفریدی سے خوشگوار بات چیت ہوئی، گھر آئے مہمان کی قدر کرتے ہیں
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ،آن لائن) سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا حکم ملا تو دوبارہ وزیراعلیٰ بن سکتا ہوں ،لانگ مارچ کے حوالے سے پارٹی کی کوئی خاص تیاری نہیں تھی، لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل ہونے سے پارٹی کمزور ہوئی ہے ۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھے گا تو وہ مطالبات تسلیم کرے گی، حکومت سے مذاکرات کرنا فیصلہ سازوں کا کام ہے ۔ وزیراعلیٰ کی رٹ نہ ہونے کی وجہ سے صوبے میں وزرا ، اراکین اور ورکرز کو اٹھایا جا رہا ہے ۔ بانی پی ٹی آئی کا حکم ملا تو دوبارہ وزیراعلیٰ بن سکتا ہوں، بانی کے حکم پر وزارت اعلیٰ چھوڑی تھی۔ رکاوٹوں اور مزاحمت کے باوجود احتجاج کے دوران تین مرتبہ اسلام آباد پہنچنے میں کامیاب ہوا۔ سہیل آفریدی سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی، ہماری ایک پارٹی ہے ، پختون ہیں، گھر آئے مہمان کی قدر کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments