عمران خان سے آج وکلا کی ملاقات کا دن، 6 نام جیل حکام کو ارسال
راولپنڈی (دنیا نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ آج وکلا کی ملاقات کا دن ہے ،تحریک انصاف کی جانب سے چھ وکلا کے ناموں پر ۔۔
مشتمل فہرست جیل حکام کے حوالے کر دی گئی ہے ،فہرست میں بیرسٹر گوہر، نیاز اللہ نیازی، خالد یوسف چودھری، اویس یونس، فیصل ملک اور شمسہ کیانی کے نام شامل ہیں، نظر بندی کے باعث عمران خان کی بہنیں ان سے ملاقات کیلئے نہیں آئیں گی، تاہم خاندان کے دیگر افراد کی آمد متوقع ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments