پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کا فیصلہ نہیں ہوا :سرکاری ذرائع
اسلام آباد( آن لائن )سرکاری ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں نہ قومی ایمرجنسی نافذ کرنے کا کوئی فیصلہ ہوا ہے اور نہ ہی گورنر راج کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں قومی ایمرجنسی کی ضرورت ہے نہ ہی اسے نافذ کرنے کا کوئی فیصلہ ہوا ہے ۔۔۔
تاہم حکومتی ذرائع نے صوبائی حکومت پر امن و امان کے قیام میں ناکامی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پختونخوا حکومت کو امن و امان اور طرز حکمرانی بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیے ۔ ذرائع کے مطابق سیاسی کشیدگی میں کمی کے لیے سیاسی کوششیں جاری ہیں، جبکہ حکومت کی جانب سے بیک ڈور رابطوں میں بھی یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ خیبر پختونخوا میں تاحال کسی آئینی اقدام کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments