پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 5 فیصد اضافہ

 پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات  میں 5 فیصد اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔۔

۔ او سی اے سی ، پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں 3.046 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.89 ملین ٹن کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہیں۔ اگست میں 1.810 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ہوئیں جو جولائی میں 1.236 ملین ٹن اور گزشتہ سال اگست میں 1.50 ملین ٹن تھیں۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے دو ماہ میں 2.12 ملین ٹن خام تیل کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.620 ملین ٹن کے مقابلے میں 31 فیصد زیادہ ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...