گڈز ٹرانسپورٹرز کا اسلام آباد انتظامیہ کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے اسلام آباد انتظامیہ کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔۔۔
صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے اسلام آباد انتظامیہ سے کنٹینرز اور روکی گئی گاڑیوں کی فوری واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 3 ہزار سے زائد لوڈڈ اور خالی گاڑیاں فوری ریلیز کی جائیں۔ وفاقی اور پنجاب حکومت کو لوڈڈ گاڑیوں کی ریلیز کیلئے 72 گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے ۔ تمام روکی گئی گاڑیاں مقررہ مدت میں ریلیز نہ ہوئیں تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments