گلف پیکجنگ کیخلاف تین انکم ٹیکس ریفرنسز میعاد گزرنے پر خارج

گلف پیکجنگ کیخلاف تین انکم ٹیکس ریفرنسز میعاد گزرنے پر خارج

سرکاری محکمے بھی میعاد قانون کے پابند، تاخیر پر خصوصی رعایت نہیں:ہائیکورٹ

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس حسن نواز مخدوم اور جسٹس محمد اجمل زاہد پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کمشنر ان لینڈ ریونیو کی گلف پیکجنگ کے خلاف انکم ٹیکس ریفرنسز دائر کرنے میں تاخیر معاف کرنے کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے تینوں ریفرنسز میعاد گزرنے کے باعث خارج کر د یئے ۔عدالت نے قرار دیا کہ سرکاری محکمے بھی میعاد کے قانون کے اتنے ہی پابند ہیں جتنے عام سائلین اور محض سرکاری حیثیت کی بنیاد پر خصوصی رعایت نہیں دی جا سکتی۔ جب ریفرنسز مقررہ قانونی مدت کے بعد دائر ہونا ثابت ہو جائیں تو ان کے میرٹ پر جانے کی ضرورت نہیں رہتی۔ عدالت نے فیصلے کی مصدقہ نقل اپیلیٹ ٹربیونل کو بھجوانے کا حکم بھی دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...