چلاس:جی بی سکاؤٹس کی پٹرولنگ گاڑی پر فائرنگ، 3اہلکار زخمی

چلاس:جی بی سکاؤٹس کی پٹرولنگ  گاڑی پر فائرنگ، 3اہلکار زخمی

گلگت(دنیا نیوز)چلاس میں شیر نالہ کے قریب بشیداس زیرو پوائنٹ پر جی بی سکاؤٹس کی پیٹرولنگ گاڑی پرپہاڑی کی جانب سے فائرنگ کے نتیجہ میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔۔

 جن میں 2 ایس ایس یوپولیس اہلکار اور ایک جی بی سکاؤٹس شامل ہے ۔ زخمی اہلکاروں کو بشیداس ایف ڈبلیو او ہسپتال منتقل کردیا گیا۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اور تمام متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حملے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...