ایک لاکھ 85 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کے ٹینڈراوپن
ٹی سی پی کو 13 بولیاں موصول ہوئیں ،12بولیاں موزوں قرار :ذرائع کراچی کیلئے کم سے کم بولی 339 اعشاریہ 36ڈالر فی میٹرک ٹن موصول
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے ایک لاکھ 85 ہزار میٹرک ٹن گندم کی درآمد کیلئے ٹینڈر کھول دیا، ذرائع کے مطابق ٹی سی پی کو پہلے کے مقابلے میں کم قیمت پر بولیاں ملی ہیں،وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق گندم کی درآمد کے لیے ٹی سی پی کو 13 بولیاں موصول ہوئیں جن میں 12بولیاں موزوں قرار دی گئی ہیں ،ذرائع کے مطابق ٹی سی پی کو کراچی کے لیے کم سے کم بولی 339 اعشاریہ 36ڈالر فی میٹرک ٹن موصول ہوئی، گوادر کے لیے ٹی سی پی کو کم سے کم بولی 340 اعشاریہ 36ڈالر فی میٹرک ٹن ملی،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بولی دہندگان کو کسی بھی شکایت کے لیے کل شام 6 بجے تک کا وقت دے دیا گیا،وفاقی حکومت ٹینڈر ایوارڈ کرنے سے متعلق فیصلہ بعد میں کرے گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments