پٹرولیم لیوی میں 35سے 40 روپے کمی کا مطالبہ منسوب کرنا غلط :جماعت اسلامی

 پٹرولیم لیوی میں 35سے 40 روپے کمی کا  مطالبہ منسوب کرنا غلط :جماعت اسلامی

لاہور (سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے نائب امیر اور حکومت سے مذاکراتی ٹیم کے سربراہ لیاقت بلوچ نے ذرائع ابلاغ کے بعض اداروں کی رپورٹس کو غلط قرار دیا ہے۔۔

 ، جن میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے یہ بات منسوب کی گئی کہ انہوں نے وزیراعظم سے پٹرولیم لیوی میں 35 سے 40 روپے کمی کا مطالبہ کیا ہے ۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ ایک خاص ایجنڈے کے تحت یہ لغو بات پھیلائی جا رہی ہے ۔ جماعت اسلامی ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصے سے لیوی اور دیگر ٹیکسوں کے نام پر وصول کی جانے والی اضافی رقم کے خاتمے کے لیے دھرنے اور مارچ کر رہی ہے ۔  لیوی اور دیگر ٹیکسوں کے نام پر 130 روپے سے زائد کی اضافی وصولی کا خاتمہ اور بجلی کے نرخ کم کروانا جماعت اسلامی کی ترجیحات میں سرفہرست ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...