جعلی ویڈیو کیس ، سماعت ملتوی

 جعلی ویڈیو کیس ، سماعت ملتوی

لاہور( کورٹ رپورٹر) ضلع کچہری لاہور میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

 عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل کے بعد سماعت ملتوی کردی ،جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے سماعت کی، ملزمہ فلک جاوید کو جیل سے عدالت میں  پیش کیا گیا۔ عظمیٰ بخاری کے وکیل نے ہائیکورٹ میں ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کروانے کی درخواست دائر کرنے کی بنیاد پر استدعا کی کہ کیس کی کارروائی ملتوی کی جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...