لاہور رجسٹری میں 1976 کیسز چل رہے : جسٹس شاہد وحید

لاہور رجسٹری میں 1976 کیسز چل رہے : جسٹس شاہد وحید

50 سال پرانے کیسز کے فیصلے کررہے ،وکلا نے تعاون کیا، امید ہے آئندہ بھی کرینگے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی توجہ پردہائیوں سے زیرِ التوا کیسز نمٹارہے :مسعود چشتی

لاہور (کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید نے کہا ہے کہ لاہور رجسٹری میں اسوقت سول نوعیت کے 1976 کیسز چل رہے ہیں، ہم 50 سال پرانے کیسز کے فیصلے کر رہے ہیں، وکلا نے اس معاملے میں ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا، امید ہے آئندہ بھی جاری رہے گا۔وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل پیر مسعود چشتی کی دعوت پر سپریم کورٹ کے ججز جسٹس شاہد وحید، جسٹس شاہد بلال، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم لاہور رجسٹری بار روم میں چائے کی تقریب میں شریک ہوئے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کہا کوئی لمبی چوڑی باتیں نہیں کرنی مقدمات جلد نمٹانے میں تعاون پر صرف آپکا شکریہ ادا کرنا ہے ۔پیر مسعود چشتی نے خطاب میں کہا چیف جسٹس یحیی آفریدی کی توجہ سے لاہور رجسٹری میں سول اور فوجداری مقدمات کے فیصلے ہو رہے ہیں، دہائیوں سے زیرِ التوا کیسز نمٹائے جا رہے ہیں، 1999 کے کیس کا فیصلہ بھی 2026 میں ہوا یہ صرف چیف جسٹس کی توجہ سے ممکن ہوا۔سیکرٹری سپریم کورٹ بار زاہد اعوان اور ڈپٹی اٹارنی جنرل چودھری عثمان نے خطاب میں سپریم کورٹ کے ججز کو سائلین کو بروقت انصاف فراہمی یقینی بنانے پر خراج تحسین پیش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...