قصور:بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کی بلااشتعال فائرنگ،2پاکستانی شہید،1زخمی

قصور:بھارتی  بارڈر  سکیورٹی  فورس  کی  بلااشتعال  فائرنگ،2پاکستانی  شہید،1زخمی

نہتے شہریوں نے باڑ عبور نہیں کی، بارڈر پلر سے چند قدم آگے ہی بڑھے تو بی ایس ایف نے بغیر وارننگ ٹارگٹ کیا شہدا عظمت،محسن کا لدھڑ گاؤں سے تعلق،بھارتی میڈیا نے درانداز قراردے دیا، واقعہ بارڈر معاہدہ کی خلاف ورزی

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف)نے قصور میں پاک بھارت بین الاقوامی سرحد کے قریب تین پاکستانی شہریوں پر بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 نہتے پاکستانی شہری شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق لدھڑ گاؤں سے تعلق رکھنے والے تین مقامی پاکستانی شہری بارڈر پلر سے چند قدم آگے ہی بڑھے تو بی ایس ایف نے انہیں بغیر وارننگ ٹارگٹ کیا،شہید ہونیوالوں میں عظمت رسول ولد عطااللہ اور محسن جٹ کا تعلق جٹاں والی حویلی، لدھڑ سے ہے ۔بھارتی میڈیا نے بھی فالس فلیگ آپریشن کی روش کو زندہ رکھتے ہوئے معصوم شہریوں کو در انداز قرار دے دیا،تینوں افراد میں سے کسی نے بھی بارڈر فینس عبور کرنے کی کوشش نہیں کی تھی۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے شہریوں پر فائرنگ کا واقعہ بارڈر معاہدہ اور ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...