لاہور ایئرپورٹ پر 2 مسافر آف لوڈ، احتجاج پر صورتحال کشیدہ

لاہور ایئرپورٹ پر 2 مسافر آف لوڈ، احتجاج پر صورتحال کشیدہ

ایف آئی اے نے کولمبو جانے والے عمر اور ابوبکر کو لو پروفائلنگ پر روک لیا فون پر ویڈیوز بنانے اور عملے سے بدکلامی پر ایئرپورٹ سکیورٹی فورس طلب

لاہور(سٹاف رپورٹر سے )لاہور ایئرپورٹ پر کولمبو جانے والے 2 مسافروں کو لو پروفائلنگ کے دوران آف لوڈ کئے جانے پر صورتحال کشیدہ ہوگئی،عمر اور ابو بکر سری لنکن ایئرلائن کی پرواز یو ایل 154 سے کولمبو روانہ ہو رہے تھے ،دونوں مسافروں نے ایئرلائن کاؤنٹر سے بورڈنگ کارڈ حاصل کئے اور امیگریشن کلیئرنس کیلئے پہنچے تو ایف آئی اے حکام نے لو پروفائلنگ پردونوں کو بیرون ملک سفر سے منع کردیا۔

مسافروں نے آف لوڈنگ پر احتجاج کیا اور ایف آئی اے عملے سے تلخ کلامی بھی ہوئی ۔ایف آئی اے نے موبائل فون پر ویڈیوز بنانے اور عملے سے بدکلامی پر ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کو طلب کرلیا۔مسافروں کا مؤقف تھا کہ سفری دستاویزات مکمل ہیں، اس کے باوجود انہیں بیرون ملک روانگی سے روکا جا رہا ہے ۔ ایف آئی اے حکام نے عمر اور ابو بکر کوآف لوڈ کر کے کنٹرول روم منتقل کر دیا ، بعدازاں انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...