سنجیدگی سے مذاکرات آگے بڑھائیں

 سنجیدگی سے مذاکرات آگے بڑھائیں

پشاور (اے پی پی) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد شیرپا ئونے کہا ہے خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا مسئلہ دہشتگردی اور امن و امان کی مخدوش صورتحال ہے۔

 حکومت اور اپوزیشن کے مابین مذاکرات پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا شدت پسندی کے خاتمے کیلئے حکومت اور اپوزیشن کا باہمی تعاون خوش آئند اور قابل تحسین ہوگا، حکومت اور اپوزیشن کے مابین تعاون سے صوبے کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی راہ ہموار ہوگی۔ انہوں نے کہا دونوں فریقین سنجیدگی سے مذاکرات آگے بڑھائیں تاکہ ملک و قوم کی بہتری کا راستہ نکل سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...