سانحہ گل پلازہ :عدالتی امور معطل دکانداروں کے بیانات ریکارڈ نہ ہوسکے

سانحہ گل پلازہ :عدالتی امور معطل  دکانداروں کے بیانات ریکارڈ نہ ہوسکے

کراچی(سٹاف رپورٹر)سانحہ گل پلازہ کیس میں عدالتی امور معطل ہونے کے باعث دکانداروں کے بیانات ریکارڈ نہ ہوسکے، عدالت نے گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کی کارروائی 6 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں سانحہ گل پلازہ کیس کی سماعت کے دوران ملزم تنویر پاستا اور دیگر ملزمان، تفتیشی افسر اور دکاندار پیش ہوئے ۔ عدالت نے پانچ دکانداروں کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا تھا، تاہم عدالتی امور معطل ہونے کے باعث بیانات ریکارڈ نہ ہوسکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...