لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج بھی موسم خشک اور گرم رہے گا

لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج  بھی موسم خشک اور گرم رہے گا

لاہور(اے پی پی)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران میدانی علاقوں میں گرم رہا۔گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24اور زیادہ سے زیادہ 35سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح 44فیصدریکارڈ کی گئی ۔اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 157فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس فیز فائیو ڈی ایچ اے میں 127،برکی روڈ160،سی ای آر پی 158،ماڈل ٹاؤن 105، ایئر واچ پاکستان 151،اے آر سی 131،عسکری ٹین77، بیدیاں روڈ181اور علامہ اقبال ٹائون میں 161 ریکارڈ کیا گیا۔ہفتہ کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں روہڑی ،سبی، شہید بینظیر آباد 42 ، نوکنڈی اور سکھر میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...