پنجاب میں 45 ہزار کلومیٹر سڑکیں کیسے بن گئیں؟مزمل اسلم

پنجاب میں 45 ہزار کلومیٹر سڑکیں کیسے بن گئیں؟مزمل اسلم

ملک بھر میں نیشنل ہائی وے نیٹ ورک تقریباً 14,480 کلومیٹر ہے :بیان جعلی ارسطو کو معلوم نہیں صوبوں کی اپنی سڑکیں بھی ہوتی ہیں:عظمیٰ بخاری

پشاور،لاہور(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم نے وزیراعلی ٰ مریم نواز کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ ملک کا پورا نیشنل ہائی وے نیٹ ورک تقریباً 14,480 کلومیٹر ہے تو پنجاب میں 45 ہزار کلومیٹر سڑکیں کیسے بن گئیں؟۔اپنے بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ مریم نواز !پنجاب میں ڈھائی سال میں 45 ہزار کلومیٹر سڑکیں بنانے کا دعویٰ حیران کن ہے ،پنجاب کی 45 ہزارکلومیٹر سڑکیں تو پورے این ایچ اے سے 3گنا زیادہ بنتی ہیں، پنجاب میں سڑکوں کے روٹس، منصوبوں اور تعمیراتی ریکارڈ کی تفصیلات بھی سامنے آنی چاہئیں۔دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ردعمل میں کہا کہ خیبر پختونخوا کے جعلی ارسطو کی عقل کا اندازہ لگائیں جس شخص کو یہ معلوم نہیں کہ صوبوں میں این ایچ اے کے علاوہ اپنی سڑکیں بھی ہوتی ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ ان کے صوبے میں نہیں ہیں اس لیے بیچارے کو معلوم نہیں، پنجاب کی اپنی سڑکیں 80 ہزار کلومیٹر ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...