لاہور ہائیکورٹ کا ترمیمی ججز روسٹر جاری، 11 ڈویژن بینچ قائم

لاہور ہائیکورٹ کا ترمیمی ججز روسٹر جاری، 11 ڈویژن بینچ قائم

کل سے سول و فوجداری اپیلوں پر سماعت، 28سنگل بینچ بھی مقدمات سنیں گے

لاہور (کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ترمیمی ججز روسٹر جاری،لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر11 ڈویژن بینچ سول اور فوجداری اپیلوں پرکل 5 اکتوبر سے سماعت کرینگے ، 28 سنگل بینچ حکم امتناعی، ضمانت، اندراج مقدمہ سمیت دیگر اہم کیسز کی سماعت کریں گے ،چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ بینکنگ، کمرشل اپیلوں ،جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نیب، دہشت گردی کیسوں ،جسٹس فیصل زمان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سول اپیلوں ،جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ قتل سمیت فوجداری اپیلوں ،جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں بینچ منشیات اور قتل کیسوں ،جسٹس صادق محمود خرم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ قتل، منشیات اور فوجداری اپیلوں پر سماعت کرے گا۔جسٹس احمد ندیم ارشد کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سول اپیلوں،جسٹس حسن نواز مخدوم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ ٹیکس ریفرنسز،جسٹس وقار حیدر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سول اپیلوں ،جسٹس خالد اسحاق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ ٹیکس ریفرنسز اور بینکنگ اپیلوں پر سماعت کریگا۔ترمیم شدہ ججز روسٹر 31 اکتوبر تک نافذ العمل رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...