پختونخوا :جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری
صوبائی حکومت کے عدم تعاون کے باعث گیس چوری ہو رہی :گیس حکام
پشاور (دنیا نیوز)خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں مالی سال 26-2025 کے دوران 4 ارب 29 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کی گیس چوری ہوئی، پختونخوا میں گیس نقصانات کی شرح گزشتہ مالی سال 2024-25 کے مقابلے میں تقریباً 3.5 فیصد بڑھ گئی۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جنوبی اضلاع میں اوسطاً ہر ماہ تقریباً 35 کروڑ 78 لاکھ اور روزانہ تقریباً ایک کروڑ 18 لاکھ روپے مالیت کی گیس چوری ہورہی ہے ۔جنوبی اضلاع کے گیس حکام کا دعویٰ ہے کہ پختونخوا حکومت کے عدم تعاون کے باعث گیس چوری ہو رہی ہے ، سیاسی قائدین کی سرپرستی کے باعث گیس چوری میں اضافہ ہو رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments