ابتدائی سٹیج پر تشخیص سے چھاتی کے کینسر پر قابو پایا جا سکتا ہے ،رپورٹ
اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان میں ہر 9 میں سے ایک خاتون کو چھاتی کے سرطان کا خطرہ ہے ، ملک میں تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ خواتین کو چھاتی کے کینسر کا خدشہ ہے اور سالانہ 90 ہزار کیس رپورٹ ہوتے ہیں جبکہ 40 ہزار خواتین زندگی کی بازی ہار جاتی ہیں۔
معروف طبی ماہر ڈاکٹر آصف چنڑ نے چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے مہینہ کے حوالے سے کہا ہے کہ چھاتی کا کینسر چھاتی کے خلیوں سے بنتا ہے اور یہ مردو خواتین میں ہو سکتا ہے تاہم خواتین میں اس بیماری کا تناسب زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہا گزشتہ تین دہائیوں کے دوران دنیا بھر میں 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس دوران سب سے زیادہ تشخیص چھاتی کے سرطان کی ہوئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments