سرکاری رہائشگاہوں کی الاٹمنٹ کا نظام مکمل ڈیجیٹل ، مینول اور درخواستیں قبول نہیں ہونگی
سرکاری ملازمین رہائشگاہوں کے حصول کیلئے مقررہ سرکاری ویب پورٹل پر اپنی کیٹیگری کے مطابق آن لائن درخواستیں جمع کرائینگے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں اور ماتحت اداروں کو افسران و عملے کو نئے آن لائن اور خودکار طریقہ کار سے آگاہ کرنے کی ہدایت
اسلام آباد (نامہ نگار)وفاقی وزارت ہاؤسنگ و ورکس نے ڈیجیٹل پاکستان کے تحت سرکاری رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ کا نظام ڈیجیٹل کر دیا ہے ۔ وزارت ہاؤسنگ و ورکس کے مطابق سرکاری رہائش گاہوں کے لیے درخواستیں آن لائن جمع ہوں گی اور الاٹمنٹ بھی آن لائن جاری کی جائے گی۔وزارت ہاؤسنگ و ورکس کے مطابق ‘ڈیجیٹل پاکستان’ وژن کے تحت سرکاری ملازمین کے لیے رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ کے نظام کو مکمل طور پر آن لائن اور خودکار کر دیا گیا ہے ۔ وزارت ہاؤسنگ و ورکس کے ماتحت اسٹیٹ آفس کے احکامات کے مطابق نئے نظام کے نفاذ کے بعد دستی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔اسٹیٹ آفس کے مطابق تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں اور ان کے ماتحت اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ افسران اور عملے کو نئے طریقہ کار سے آگاہ کریں۔ تمام سرکاری ملازمین کو اپنی کیٹیگری کے مطابق سرکاری رہائش گاہ حاصل کرنے کے لیے صرف مقررہ سرکاری ویب پورٹل (https://estate-office.gov.pk/login) کے ذریعے ہی آن لائن درخواستیں جمع کروانا ہوں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments