آ ئی سی ٹی کے ٹیلی میڈیسن مراکز سے 14 ہزار مریض مستفید
جنوری سے اب تک اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں 10ٹیلی میڈیسن مراکز قائم
اسلام آباد (اے پی پی) آئی سی ٹی کے مختلف علاقوں میں بنیادی مراکز صحت اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز پر قائم سرکاری ٹیلی میڈیسن مراکز سے اب تک تقریباً 14 ہزار مریض طبی مشاورت کی سہولت حاصل کر چکے ہیں۔ پہلا سرکاری ٹیلی میڈیسن مرکز جنوری میں قائم کیا گیا تھا ،اب تک وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں 10 مراکز قائم کیے جا چکے ہیں جس سے بڑے ہسپتالوں میں مریضوں کے رش میں بتدریج کمی آ رہی ہے ۔وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے حال ہی میں کمیونٹی ہیلتھ سینٹر شاہ اللہ دتہ، اسلام آباد میں ٹیلی میڈیسن سروسز کا افتتاح کیا اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بنیادی صحت کی سہولیات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ سرکاری ٹیلی میڈیسن مراکز کے دائرہ کار میں توسیع سے ماہرین سے طبی مشاورت تک رسائی، بنیادی صحت کی سہولیات اور مجموعی عوامی صحت کے نظام میں مزید بہتری آ رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments