پمز اصلاحاتی کمیٹی کا اجلاس، شفاف گورننس فریم ورک کی تشکیل پر زور
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیراعظم کی تشکیل کردہ پمز کی انتظامی و طبی اصلاحات کے لیے کمیٹی کا پہلا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا ۔ اجلاس کی صدارت وزیر صحت مصطفی کمال نے کی۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ بیرسٹر نبیل اعوان نے بھی شر کت کی ۔ کمیٹی نے ہسپتال میں مریضوں کی حفاظت، طبی سہولیات کی فراہمی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے مختلف اصلاحاتی تجاویز پر غور کیا۔کمیٹی نے پائیدار تنظیم نو، شفاف گورننس فریم ورک کی تشکیل پر زور دیا ۔اصلاحاتی کمیٹی نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پمز میں کی جانے والی تمام تبدیلیوں کے لیے ایک واضح اور قابلِ عمل قانونی بنیاد فراہم کی جائے گی اور اصلاحات کو عملی شکل دینے سے قبل ان قوانین، قواعد و ضوابط اور اختیارات کا حتمی تعین کیا جائے گا جن کے تحت یہ تمام انتظامی و طبی تبدیلیاں نافذ کی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments