ٹولنٹن مارکیٹ :ضلعی انتظامیہ کی کارروائی پر تصادم، کئی زخمی
مردہ مرغیاں تلف کرنے پر تاجروں نے 6افسروں کوزخمی کیا:فوڈ اتھارٹی حکام بغیر نوٹس دکانیں سیل ،تشدد کیا،تاجر اور راہگیر زخمی ہوا:تاجرتنظیم، احتجاج کی کال
لاہور (عمران اکبر )ٹولنٹن مارکیٹ میں ضلعی انتظامیہ کی کارروائی کے دوران تصادم میں کئی اہلکار اور تاجر زخمی ہوگئے، تاجروں کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر 50 سے زائد پولیس اہلکاروں اورپیرا فورس کے ہمراہ ٹولنٹن مارکیٹ پہنچے، نوٹس یا وجہ بتائے بغیر دکانیں سیل کرکے تاجروں پرتشدد کیا گیا جس سے ایک تاجر اورایک راہگیرزخمی ہوگیا۔ ٹولنٹن مارکیٹ کے صدر طارق جاوید نے احتجاج کی کال دے دی۔
انتظامیہ کی ٹیم نے بغیر نوٹس دکانیں سیل کرکے ان پرتشدد کیا جس سے تاجراور راہگیر زخمی ہوا ۔فوڈ اتھارٹی حکام نے بتایا کہ مارکیٹ میں 1235 کلو مردہ مرغیاں برآمد ہونے پر 2 دکانیں بند کیں، مردہ مرغیاں تلف کروانے پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ کیا گیا، تشدد سے 6 افسران شدید زخمی ہوئے جبکہ موبائل فون چھین لئے گئے ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی منصور احمدنے کہا ٹولنٹن مارکیٹ میں کارروائی قانون کے دائر ے میں رہتے ہوئے کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments