ہائیکورٹ،نادرا کو شہری کے شناختی کارڈ نمبر کا خواتین کے کوڈ والا آخری ہندسہ تبدیل کرنیکا حکم
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے نادرا کو شہری کے شناختی کارڈ نمبر کا آخری ہندسہ تبدیل کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے قرار دیا ہے کہ نادرا اپنی تسلیم شدہ غلطی کی وجہ سے شناختی نمبر اور سرکاری ریکارڈ میں متضاد معلومات برقرار نہیں رکھ سکتا۔
لاہور ہائیکورٹ نے نادرا کی اپیل خارج کرتے ہوئے ماتحت عدالتوں کے فیصلے برقرار رکھے، عدالت نے شہری ساجد مقصود کا شناختی کارڈ نمبر درست کرنے کا حکم دے دیا۔ شہری کے ریکارڈ میں جنس خاتون درج تھی جسے بعد ازاں مرد کے طور پر درست کیا گیا اور نیا شناختی کارڈ بھی جاری کردیا لیکن شناختی نمبر کا آخری ہندسہ تبدیل نہیں کیا۔ عدالت کے مطابق شناختی نمبر کا آخری ہندسہ آٹھ تھا جو نادرا کے کوڈ کے مطابق خاتون کی جنس ظاہر کرتا ہے۔ عدالت نے نادرا کو شناختی نمبر درست کرکے ساٹھ روز میں ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کے ذریعے عملدرآمد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments