مذہبی جماعت احتجاج کیس عدم شواہد پر 67 ملزمان بری
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے 2021 میں مذہبی جماعت کے احتجاج کے دوران درج مقدمات میں عدم شواہد کی بنیاد پر 67 ملزمان کو بری کرتے ہوئے غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔
گزشتہ روز سماعت کے دوران وکلاء صفائی نے موقف اپنایاکہ ملزمان پر تشدد سمیت سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔ملزمان کے خلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments