سندھ:پولیس افسروں کیلئے اثاثوں کی تفصیلات آن لائن جمع کرانا لازمی
کراچی(خبر ایجنسیاں)سندھ پولیس کے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسروں کو مالی سال 2025-26 کے اثاثوں کی تفصیلات 30 اکتوبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
احکامات میں کہا گیا کہ افسروں کو اپنی آمدن، بینک اکاؤ نٹس، جائیدادوں اور سرمایہ کاری کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی، جبکہ شریک حیات کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کی تفصیلات بھی ظاہر کرنا لازمی ہوگا۔افسران کو گاڑیوں، شیئرز، پرائز بانڈز، دیگر قیمتی اثاثوں اور ملکی و غیر ملکی بینک اکانٹس کی معلومات بھی جمع کرانا ہوں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments