راولپنڈی:بچی کی لاش برآمدگی سے پہلے خالوکیساتھ بات چیت کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
راولپنڈی(این این آئی)تھانہ پیرودھائی کے علاقے سے لاپتہ ہونے والی پندرہ سالہ میمونہ کی نعش خالو کے گھر سے برآمد ہونے سے پہلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
خالو کومبینہ طور پر بچی کو گلی میں روک کر بات چیت کرتے دیکھا جاسکتا ہے ،دوسری طرف پولیس نے اغوا کے مقدمے میں قتل کی دفعہ 302بھی شامل کرلی ہے ،جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چارسدہ اور ایبٹ آباد سمیت مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments