لاہور ہائیکورٹ :عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو کیس کی سماعت ملتوی

لاہور ہائیکورٹ :عظمیٰ بخاری کی  جعلی ویڈیو کیس کی سماعت ملتوی

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ نہ کرانے کے فیصلے کے خلاف درخواست پر کارروائی 12 نومبر تک ملتوی کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبہر گل نے وزیر اطلاعات کی درخواست پر سماعت کی،عظمیٰ بخاری کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ درخواست گزار کا کیس ٹرائل کورٹ میں زیرِ التوا ہے ،اہم عہدے پر فائز ہونے کی وجہ سے سکیورٹی خطرات لاحق ہیں،قانون میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کی سہولت دی گئی ہے ،عدالت ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے ،عدالت نے مزید کارروائی 12 نومبر تک ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...