سپریم کورٹ:پانچ سالہ بیٹے کاقتل ،ماں عدم شواہد پربری

 سپریم کورٹ:پانچ سالہ بیٹے کاقتل ،ماں عدم شواہد پربری

ملزمہ انیقہ نے اپنے ویڈیو بیان اورٹی وی پر قتل کا اعتراف کیا:سرکاری وکیل ٹی وی پروگرام ناکافی،تفتیشی نے ذمہ داری پوری نہیں کی:جسٹس ملک شہزاداحمد

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ نے اپنے پانچ سالہ بچے کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمہ انیقہ کو عدم شواہد پر بری کردیا۔جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی، وکیل صفائی پرنس ریحان نے مؤقف اپنایا کہ ملزمہ پر بچے کو جلا کر قتل کرنے کا الزام ہے تاہم اس کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں۔

سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ کا اپنا ویڈیو بیان موجود ہے اور اس نے ایک ٹی وی پروگرام میں بچے کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا تھا۔جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیئے کہ صرف ٹی وی پروگرام قابل قبول شواہد نہیں، ٹی وی پروگرام کے ساتھ دیگر شواہد بھی ہونے چاہئیں۔جسٹس شکیل احمد نے کہا تفتیشی افسر نے مقدمے میں اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی، جبکہ گواہیوں اور میڈیکل رپورٹ میں تضاد ہے ، سپریم کورٹ نے شواہد ناکافی ہونے کی بنیاد پر ملزمہ کو بری کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...