لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی کی غیر علانیہ لوڈشیڈنگ جاری

 لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی کی غیر علانیہ لوڈشیڈنگ جاری

شہری علاقوں میں 3، دیہات میں 4 گھنٹے تک بجلی بندش معمول، صارفین پریشان

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی کی غیر علانیہ اور جبری لوڈشیڈنگ جاری، صارفین پریشان ہو کر رہ گئے ۔صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں شام اور رات کے اوقات میں وقفے وقفے سے بجلی کی 1 گھنٹہ جبری لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق دن کے اوقات میں سولر سسٹم کے باعث بجلی کی طلب کم رہتی ہے ،تاہم گزشتہ روز لیسکو کا اوسط شارٹ فال شام اور رات کے اوقات میں 600 سے 700 میگاواٹ  رہا، طلب و رسد میں فرق کے باعث اس دوران شہری علاقوں میں 3 گھنٹے تک ، دیہی اور سرحدی علاقوں میں 4 گھنٹے کی جبری اور غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ، تکنیکی خرابیوں اور ٹرانسفارمر خراب ہونے کے باعث بھی مختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی بندش سے شہریوں کا جینا محال ہو کر رہ گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...