39 ہزار 200عازمین نے حج کی دوسری قسط جمع کرا دی

39 ہزار 200عازمین نے  حج کی دوسری قسط جمع کرا دی

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ سرکاری حج سکیم کے تحت حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی جاری ہے اور اب تک 39 ہزار 200 عازمین دوسری قسط جمع کرا چکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق 19 ہزار 590 عازمین نے ون لنک، 1600 نے بینک کارڈ کے ذریعے گھر بیٹھے آن لائن ادائیگی کی جبکہ 18 ہزار عازمین نے مینوئل بینک چالان کا انتخاب کیا۔دوسری قسط جمع کرانے کی حتمی تاریخ 20 اکتوبر 2026 مقرر کی گئی ہے ۔ عازمین حج نیشنل آئی ٹی بورڈ کے ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے ون لنک، بینک کارڈ یا مینوئل بینک چالان سے ادائیگی مکمل کر سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...