پاکستان بحرین کا تجارت توانائی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق :اعلامیہ جاری
اسلام آباد(دنیا نیوز، آئی این پی )پاکستان اور بحرین نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، زراعت، غذائی تحفظ، اطلاعاتی ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔
جبکہ دونوں ممالک کا مشترکہ وزارتی کمیشن کا چوتھا اجلاس آئندہ سال منامہ میں ہوگا۔دفتر خارجہ کی جانب سے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کیا گیا ،دفتر خارجہ کے مطابق بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے 7 اور 8 اکتوبر کو پاکستان کا سرکاری دورہ کیا، اس دوران انہوں نے اسحاق ڈار سے دوطرفہ مذاکرات کئے ، صدر، وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے بھی ملاقاتیں کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments