کوئٹہ :فائرنگ، کانسٹیبل شہید اہلکار سمیت 4 افراد زخمی
کوئٹہ (سٹاف رپورٹر )کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید جبکہ ایک پولیس اہلکار اور۔۔
دو راہگیروں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ۔ ترجمان ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ شہید امیر محمد دستی کی حدود میں پیش آیا، جہاں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے ایس ایچ او کی گاڑی کو نامعلوم ملزمان نے اس وقت نشانہ بنایاجب ایس ایچ او پولیس نفری کے ہمراہ گاڑی کا پیچھا کررہے تھے جوائنٹ روڈ پر ہونیو الی فائرنگ کے واقعے کے دوران کانسٹیبل نعمان شہید ہوگئے جبکہ کانسٹیبل جنید زخمی ہوئے ۔فائرنگ کے نتیجے میں دو راہگیر عطا محمد ولد عبدالکریم اور حارث ولد علی محمد بھی زخمی ہوگئے ۔ زخمی خالد ولد ناصر کو بھی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ فرار ہونے والے نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی اور چھاپے مارے جا رہے ہیں پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments