سینیٹ کمیٹی کا سود والے غیر ملکی قرضوں پر انحصار کم کرنے پر زور

سینیٹ کمیٹی کا سود والے غیر ملکی قرضوں پر انحصار کم کرنے پر زور

ایم سکس موٹروے 2017سے زیر التوا، رعایتی معاہدہ فروری تک متوقع:حکام کمیٹی نے بولیوں میں تاخیر، شکایات ازالہ کمیٹی کی کارروائی رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )سینیٹ قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام 2026-27کے تحت غیر ملکی مالی معاونت سے جاری ترقیاتی منصوبو ں کیلئے مختص فنڈز، پاکستانی روپے میں مطلوبہ مالی وسائل کی فراہمی، غیر ملکی قرضوں پر انحصار اور منصوبوں کی تکمیل کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرپرسن نے غیر ملکی قرضوں پر انحصار کی ضرورت کا ازسرنو جائزہ لینے پر زور دیا بالخصوص جن قرضوں کے حوالے سے سود اور واپسی کی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ قرۃ العین مری کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ ایسے 98 منصوبوں کی مجموعی تخمینہلاگت 8,099.94 ارب روپے جبکہ 4,649.2 ارب روپے غیر ملکی مالی معاونت شامل ہے ، اقتصادی امور ڈویژن نے مشاورت کے بعد 425 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی تھی تاہم قومی اقتصادی کونسل نے 10 جون 2026ء کو 2.9 ٹریلین روپے مطالبے کے مقابلے میں پی ایس ڈی پی کا کل حجم 1000 ارب روپے منظور کیا اور 255 ارب روپے مختص کیے گئے ۔ 80 فیصد سے زائد پیشرفت والے منصوبوں کی رواں مالی سال تکمیل متوقع ہے ۔ حکام نے بتایا کہ ایم ون منصوبے سے کی تکمیل دسمبر 2026ء یا جنوری 2027ء تک متوقع ہے ۔ کمیٹی نے ایم سکس سکھر۔حیدرآباد موٹروے منصوبے میں تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ حکام نے بتایا کہ رعایتی معاہدے کی منظوری فروری 2027ء تک متوقع ہے ۔ سیکشن 1اور 2 پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جا رہا، سیکشن چار اور پانچ کیلئے اسلامی ترقیاتی بینک سے 475 ملین ڈالر، سیکشن 3 کیلئے اوپیک فنڈ سے 230 ملین ڈالر مالی معاونت ملی ہے ، ٹھیکوں کی منظوری نومبر دسمبر تک متوقع ہے ۔ چیئرپرسن نے نشاندہی کی کہ یہ منصوبہ 2017 سے زیر غور ہے ، بار بار تاخیر باعث تشویش ہے ۔ کمیٹی نے بولی کے عمل میں تاخیر کی وجوہات اور شکایات کے ازالے کیلئے قائم کمیٹی میں کارروائی کی وضاحت طلب کر لی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...