گورنر راج وزیر اعظم کی ایڈوائس پرلگا، ساراملبہ پی پی پر نہ ڈالا جائے :گورنر پنجاب

 گورنر راج وزیر اعظم کی ایڈوائس پرلگا، ساراملبہ پی پی پر نہ ڈالا جائے :گورنر پنجاب

اس ملک میں کسی چیز کی کمی نہیں ، اگر ہماری نیتیں ٹھیک ہو جائیں تو یہی نظام ٹھیک ہے :سردار سلیم حیدر سیاستدانوں کا احتساب سب کرتے ہیں، 22 گریڈ کے افسروں اور ججز کا کیوں نہیں ؟:تقریب سے خطاب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پختونخوا میں گورنر راج وزیر اعظم کی ایڈوائس پر لگا، سارا ملبہ پیپلز پارٹی پرنہ ڈالا جائے ، سب نے مل کر تھوڑا تھوڑا لگایا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سردار سلیم حیدر نے مزید کہا کہ گورنر راج آئین کے آرٹیکل 232اور 234 کے تحت لگایا گیا، کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی،یہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، اس ملک میں کسی چیز کی کمی نہیں ، کمی ہم لیڈروں  میں ہے ،ہم بڑی سیٹوں پر ہیں تو حالات کے ذمہدار بھی ہم ہیں، اگر ہماری نیتیں ٹھیک ہو جائیں تو یہی نظام ٹھیک ہے ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ٹیکس کا ہمارا نظام ٹھیک نہیں ، اس پر دوسری کوئی رائے نہیں ،احتساب اور سزا جزا کے بغیر کچھ بھی نہیں ہے ،سیاستدانوں کا احتساب سب کرتے ہیں،اس ملک کو صرف سیاستدانوں نے نہیں بیوروکریسی نے بھی چلانا ہے ۔ سردار سلیم حیدر نے کہا کہ کبھی 22 گریڈ کے افسروں اور ججز کا احتساب کیوں نہیں ہوتا؟،جس ملک میں امن نہ ہو وہاں کاروبار کیسے چل سکتے ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں دہشت گردی کے خاتمے پر ایک پیج پر نہیں ہیں، امریکا کہتا ہے پاکستان سُپر پاور ہے ، بنیان مرصوص میں یہ ثابت بھی ہوگیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...