پولیس تنخواہوں سے متعلق سمری جلد تیار کرکے بھجوائی جائے :گورنر پختونخوا
پشاور (اے پی پی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت گورنر ہائوس پشاور میں پولیس کی تنخواہوں، شہدا کے ورثا کے لئے ویلفیئر پیکیج سے متعلق اعلی سطح اجلاس ہوا۔۔۔
ترجمان گورنر ہائوس پشاور کے مطابق اجلاس میں مشیر داخلہ کفایت اﷲ خان، چیف سیکرٹری ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان، آئی جی پولیس ذوالفقار حمید دیگر اعلیٰ پولیس حکام نے شرکت کی۔ انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار حمید نے اجلاس کو پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ سے متعلق بریفنگ دی ، گورنر نے تنخواہوں میں اضافہ سے متعلق تجاویز پر مشتمل سمری جلد از جلد تیار کرکے بجھوانے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments