پرائیویٹ موٹر کار مالکان کو فٹنس سرٹیفکیٹ کیلئے مزید مہلت

پرائیویٹ موٹر کار مالکان کو فٹنس سرٹیفکیٹ کیلئے مزید مہلت

سرٹیفکیٹ بنوانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر ، گاڑیوں کی عمر کے مطابق استثنیٰ کی حد مقرر گاڑیوں کے ِ آلودگی اخراج کی جانچ کیلئے نئے پی وی آئی سی ایس ٹیسٹنگ سٹیشنز قائم

لاہور( سٹاف رپورٹر سے )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پرائیویٹ موٹر کار مالکان کو فٹنس سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے مزید مہلت دیدی گئی ہے ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کے مطابق سرٹیفکیٹ بنوانے کی آخری تاریخ اکتیس دسمبر مقرر کی گئی ہے ، جس کے تحت گاڑیوں کے مالکان مقررہ تاریخ تک فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے ۔حکومت نے ایمیشن سرٹیفکیٹ کے حوالے سے بھی گاڑیوں کی عمر کے مطابق استثنیٰ کی حد مقرر کی ہے۔ ایک ہزار سی سی تک کی موٹر کاروں کو پانچ سال تک، ایک ہزار ایک سے دو ہزار سی سی تک کی گاڑیوں کو چھ سال تک، جبکہ دو ہزار سی سی سے زائد انجن کی حامل گاڑیوں کو سات سال تک ایمیشن سرٹیفکیٹ سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔ادھر لاہور میں گاڑیوں کے اخراجِ آلودگی کی جانچ کے لیے نئے پی وی آئی سی ایس ٹیسٹنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ ان مراکز پر چوبیس گھنٹے ٹیسٹنگ کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ،یوں پنجاب میں پرائیویٹ موٹر کاروں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کی ڈیڈ لائن میں توسیع کے ساتھ ایمیشن سرٹیفکیٹ کے ضوابط میں بھی عمر اور انجن کی صلاحیت کے مطابق رعایت دی گئی ہے۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...