کوہستان سکینڈل:کروڑوں کی جائیداد رضاکارانہ نیب کے سپرد

کوہستان سکینڈل:کروڑوں کی جائیداد رضاکارانہ نیب کے سپرد

احتساب عدالت نے ملزم نصیر کے بیٹے اور بیٹی کے بیان حلفی ریکارڈکرلئے پتا نہیں تھا جائیداد والد نے کوہستان سکینڈل کی رقم سے خریدی :بچے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )خیبرپختونخوا کے کوہستان مالی سکینڈل میں نامزد ایک ملزم کے اہلخانہ نے رضاکارانہ طور پر 5کروڑ 53 لاکھ روپے کی جائیداد قومی احتساب بیورو(نیب) خیبرپختونخوا کے حوالے کردی اور اس ضمن میں ملزم کے بیٹے اور بیٹی کے  بیانات عدالت میں قلم بند کرلیے گئے ۔نیب پراسیکیوٹر کے مطابق کرپشن سکینڈل میں نامزد ملزم محمد نصیر کے بیٹے اور بیٹی نے رضاکارانہ طور پر 5 کروڑ 53 لاکھ روپے کی جائیداد نیب کے حوالے کی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ملزم محمد نصیر پر الزام ہے کہ اس نے مبینہ طور پر کوہستان سکینڈل کی رقم سے اپنی بیٹی اور بیٹے کے نام پر ایبٹ آباد میں 10مرلہ اور 33مرلہ مکانات خریدے تھے ۔احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے ملزم اور ان کے دونوں بچوں کے حلفیہ بیان ریکارڈ کیے ، ملزم کے بچوں نے بتایا کہ ہمیں پتا نہیں تھا کہ یہ جائیداد والد نے کوہستان سکینڈل کی مبینہ رقم سے خریدی تھی۔نیب پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم محمد نصیر نیب کو پلی بارگین کے لیے درخواست بھی دے چکا ہے ، عدالت نے جائیداد واپسی کے حوالے سے ملزم اور دونوں بچوں کے بیانات قلم بند کرلئے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...