پٹرول 2 روپے 71 پیسے ڈیزل صرف 3 پیسے سستا
اسلام آباد (دنیا نیوز)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 71 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 پیسے فی لٹر کمی کی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی قیمت 392 روپے 66 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 396 روپے 82 پیسے فی لٹر ہوگئی۔اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت آج 14 اکتوبر کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments