استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں اضافہ کی رپورٹ غلط 55فیصد کمی ہوئی:وزارت تجارت
اسلام آباد (اے پی پی) وزارت تجارت نے ذرائع ابلاغ میں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں غیر معمولی اضافہ کی رپورٹ کے اعداد و شمار مسترد کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
جنوری تا ستمبر 2026 متعلقہ سکیموں کے تحت گاڑیوں کی درآمد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 55 فیصد کم رہی۔ اس دوران 16,651 گاڑیاں درآمد ہوئیں جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ تعداد 37,035 تھی۔ جون میں 843 گاڑیوں کی درآمد ظاہر کی گئی جن میں 806 تحفہ سکیم کی تھیں جبکہ اصل تعداد 90 تھی۔ ان میں 62 گاڑیاں تحفہ سکیم، 25 ذاتی سامان سکیم اور 3 رہائش کی منتقلی سکیم کے تحت تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments