9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی
پشاور(اے پی پی)پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے سے متعلق کیس کی سماعت جج ولی محمد کی چھٹیوں کے باعث 28 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
کیس کے تفتیشی افسر خوشحال خان عدالت میں پیش ہوئے اور چالان ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر کے پاس جمع کرادیا۔ چالان میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزموں کو نامزد کیا گیا ہے ۔اس سے قبل 28 ستمبر کو ہونے والی سماعت میں تفتیشی افسر نے پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے چالان جمع کرانے کے لیے مزید وقت مانگا تھا۔پولیس رپورٹ میں سہیل آفریدی کے علاوہ تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش، عرفان سلیم اور عامر چمکنی کے نام بھی شامل کیے گئے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments