حسان نیازی کی ملٹری کسٹڈی ،سپیشل پراسیکیوٹر کو جواب جمع کرانیکی آخری مہلت
لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ میں حسان نیازی کی ملٹری کسٹڈی اور ملٹری کورٹ کی کارروائی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ نو مئی کے مقدمے میں گرفتاری کے بعد سویلین عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، تھانہ سرور روڈ پولیس نے ان کی کسٹڈی ملٹری حکام کے حوالے کردی۔عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹر منیر احمد بھٹی کو جواب جمع کرانے کے لیے آخری مہلت دیتے ہوئے مزید کارروائی 2 نومبر تک ملتوی کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments