نیب کارروائی، جہلم میں ریلویز کی 21.85ارب کی زمین واگزار
جہلم اور دینہ کی تحصیلوں میں 1844کنال 16مرلے قیمتی زمین کا قبضہ چھڑایا گیا
اسلام آباد / راولپنڈی (دنیا رپورٹ) قومی اثاثوں کے تحفظ اور واگزاری کے سلسلے میں قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام آباد/راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ضلع جہلم میں پاکستان ریلویز کی 1,844 کنال 16 مرلے قیمتی زمین واگزار کرا لی جس کی تخمینہ شدہ مارکیٹ قیمت 21.85 ارب روپے ہے ۔ یہ قیمتی اراضی تحصیل جہلم اور تحصیل دینہ کے مختلف موضع جات میں واقع ہے ۔ یہ کارروائی چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی ہدایت پر کی گئی، ڈائریکٹر جنرل نیب (اسلام آباد/راولپنڈی) محمد رضوان خان نے سرکاری اثاثوں کی نشاندہی، تحفظ اور غیر قانونی قبضوں سے واگزاری کیلئے مربوط اور منظم اقدامات کی قیادت کی۔ نیب اسلام آباد/راولپنڈی قومی مفاد میں عوامی وسائل کی حفاظت، احتساب کے عمل کو مضبوط بنانے اور ناجائز تجاوزات کے خلاف اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments